ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / آسٹریلیا میں شدت پسندانہ حملے کا منصوبہ ناکام

آسٹریلیا میں شدت پسندانہ حملے کا منصوبہ ناکام

Mon, 31 Jul 2017 18:01:43  SO Admin   S.O. News Service

میلبورن،31جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): آسٹریلیا میں مسلم شدت پسندوں کی جانب سے ایک جہاز کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے اتوار کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں انسدادِ دہشت گردی فورس کے اہلکاروں نے سڈنی بھر میں چھاپے مارے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلح پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب خفیہ اطلاعات پر چھاپے مارتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جب کہ آسٹریلیا بھر کے ہوائی اڈوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ٹرن بل نے بتایا کہ ان گرفتاریوں سے قبل ہی ہوائی اڈوں کی سلامتی کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔


Share: